یمن میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ،ْاقوام متحدہ کا انتباہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:30

یمن میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ،ْاقوام متحدہ کا انتباہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) اقوام متحدہ کی تین ایجنسیوں کے سربراہان نے سعودی اتحادی فوج سے درخواست کی ہے کہ اگر انہوں نے یمن کے راستے نہیں کھولے تو ہزاروں افراد مر جائیں گے۔واضح رہے کہ یمن کی جانب سے ریاض میں میزائل حملے کے بعد سے سعودی اتحاد نے ہوا،ْ زمین اور سمندر تمام اطراف سے یمن تک رسائی 6 نومبر سے بند کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی تنظیم برائے صحت ، یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہان کا مشترکہ اعلامیے میں کہنا تھا کہ یمن میں تقریباً 70 لاکھ افراد قحط کا شکار ہیں تاہم اگر پورٹس نہیں کھولے گئے تو قحط کا شکار افراد میں 32 لاکھ نفوذ کا مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے یمن پر جارحیت کرنے والا سعودی اتحاد محاصرہ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود ایندھن اور غذائی اشیا لانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے اور اب تک ایسے سات بحری جہازوں کو یمن کی بندرگا حدیدہ کی جانب آنے سے روک چکا ہے۔جنگ اور محاصرے کی وجہ سے دوائوں کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے جبکہ ہیضے سمیت متعدد بیماریوں نے بھی انہیں گھیر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :