قومی جونیئر ٹینس چمپئن شپ 24 نومبر سے شروع ہو گی

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) قومی جونیئر ٹینس چمپئن شپ 24 نومبر سے کراچی میںشروع ہو گی، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد رحمانی کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، چمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں بوائز انڈر 18- سنگلز، گرلز انڈر18- سنگلز، بوائز انڈر 14-سنگلز، بوائز انڈر 12- سنگلز، بوائز انڈر 10- سنگلز اور سنیئر50 پلس سنگلز کے مقابلے شامل ہیں، دوسرے شہروں سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو یومیہ اور سفری الائونس دیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج 22 نومبر تک کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :