انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ ،ْفائنل (آج) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:10

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (آج )اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد افغانستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 اوورز میں حاصل کرلیا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،ْانڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اب 19 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ روز بنگلا دیش کوڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :