دس برس قبل آرتھر سے تربیت ملتی تو عظیم کھلاڑی ہوتا ،ْسہیل خان

فٹنس کا مسئلہ تھا جس پر قابو پالیا ہے ،ْ فاسٹ بائولر کا انٹرویو

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے کہا ہے کہ اگر دس سال قبل مکی آرتھر ان کی تربیت کرتے تو آج وہ ایک عظیم کھلاڑی بن جاتے۔سہیل خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ان کے ساتھ گزشتہ تین برسوں میں سخت محنت کی اور اسی سخت محنت کے نتیجے میں ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ یہ مکی آرتھر ہی تھے جنھوں نے سب سے زیادہ میری بہتری کی اور مجھے پڑھایا کہ مجھے واپسی کیلئے کیسے کام کرنا چاہیے۔انھوں نے مکی آرتھر کی جانب سے سہیل خان کے سنہری وقت کے گزرجانے کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک مسئلہ فٹنس کا تھا جس پر قابو لیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے کہا کہ اگر دس سال قبل مکی آرتھر ان کی تربیت کرتے تو آج وہ ایک عظیم کھلاڑی بن جاتے۔