ایک ٹانگ سے معذورنوجوان فٹ بالر چین کا سپر سٹار بن گیا
امین اکبر ہفتہ 18 نومبر 2017 08:26
وہ بارہ سال کے تھے جب ہڈیوں کے کینسر کی وجہ سے اپنی بائیں ٹانگ سےمحروم ہوگئے۔ ہی یی یی (He Yiyi) کی ٹانگ سے محرومی بھی انہیں چین کا سٹار فٹ بالر بننے سے نہ روک سکی۔
21 سالہ ہی کی ایک ویڈیو ان دنوں چینی سوشل میڈیا پر سپر وائرل ہوچکی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک ٹانگ کے فٹ بالر کو میدان میں بڑی مہارت سے اپنی قابلیت کےجوہر دکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ہی بچپن میں زبردست فٹ بالر تھے۔ فرنچ سکاؤٹ نے اُن کی مہارت کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فرانس بلایا تھا۔انہیں امید تھی کہ اُن کا پیشہ ور فٹ بالر بننے کا خواب ضرور پورا ہوگا لیکن ہڈیوں کے ایک کینسر کی وجہ سے انہیں اپنی ٹانگ سے محروم ہونا پڑا۔
(جاری ہے)
اُن کا اگلا ایک سال ہسپتال جاتے اور آتے ہی گزرا۔ تاہم اپنے ٹرینر کی مدد سے جلد ہی وہ واپس فٹ بال کھیلنے لگے۔ شروع میں اگرچہ اُن کی ٹریننگ مشکل تھی لیکن انہوں نے اپنی ہمت سے دوبارہ کھیل میں مہارت حاصل کر لی اور ایک ٹانگ سے ہی اپنے جوہر دکھانے لگے۔
فٹ بال کھیلتےہوئے ہی کو دوسرے کھلاڑیوں کا بھی خیال رہتا ہے۔ فٹ کھیلتےہوئے وہ سستی بیساکھی استعمال کرتےہیں۔ اگر کوئی دوسرا کھلاڑی اُن پر گرے تو یہ بیساکھیاں آرام سے ٹوٹ جاتی ہیں اور کھلاڑی کو نقصان نہیں پہنچاتی۔اتنی احتیاط کے باوجود بھی کوئی شوقیہ لیگ انہیں اپنے ساتھ نہیں کھلاتی۔
اُن کی متاثر کن کہانی سامنے آنے کے بعد انٹر نیٹ صارفین نےاُن کی ہمت بڑھانا شروع کر دی ہے۔ صارفین نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ انہیں کسی شوقیہ لیگ ٹیم کا حصہ بننے کی بجائے چین کی جدوجہد کرتی نیشنل فٹ بال ٹیم میں شامل ہونا چاہیئے۔ایک انٹرنیٹ صارف کا کہنا ہے کہ اگر ہی کی دونوں ٹانگیں ہوتی تو چین کی فٹ بال محفوظ ہوتی۔ ہی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے دو تین سالوں تک فٹ بال کھیل سکتے ہیں ، ہو سکتا ہے تب تک کوئی ٹیم انہیں قبول کر لے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.