برطانیہ، ہیلی کاپٹر اور طیارے میں ٹکر، 4 افراد ہلاک

ہفتہ 18 نومبر 2017 01:50

برطانیہ، ہیلی کاپٹر اور طیارے میں ٹکر، 4 افراد ہلاک
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) برطانیہ میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شمال مغربی علاقے بکنگھم شائر کی فضائوں میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ آپس میں ٹکرا گئے۔ حکام کے مطابق دونوں کے درمیان ٹکر ایک ہزار فٹ کی بلندی پر ہوئی۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور دوسرا شخص موقع پر ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں سوار صرف 2 افراد مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :