جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن جنید حفیظ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،ان کے خاندان سے ملاقات کی

ہفتہ 18 نومبر 2017 00:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن جنید حفیظ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے شہید کیپٹن کی مادروطن کیلئے عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کیپٹن جنید حفیظ 13 نومبر کو باجوڑ میں شہید ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :