Live Updates

تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہٹانے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی

ہفتہ 18 نومبر 2017 00:26

تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہٹانے کے لیے سندھ اسمبلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہٹانے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے۔ یہ قرار داد تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے جمع کرائی۔ قرار داد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

حیرت کی بات ہے وزیر خزانہ لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ لندن میں بیٹھ کر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ مگر وزارت خزانہ پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ وفاقی حکومت فوری طور پر اسحق ڈار کو عہدے سے ہٹائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسحق ڈار کے استعفے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ انہیں عہدے سے ہٹایا جانا چاہئے۔ وزیرخزانہ پر منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے ملک کو قرضوں میں جھونک دیا ہے۔ ہرپاکستانی پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے بیرونی قرضہ ہے ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں۔نواز شریف کے کیا مفادات ہیں کہ وہ اسحق ڈار کو نہیں ہٹا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات