Live Updates

عمران خان کی ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا،میں نے علی امین گنڈہ پور پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ حقیقت بتائی ، داور کنڈی

اکرام گنڈا پور اور انعام گنڈا پور نے علی امین کے خلاف شکایات کیں، تحریک انصاف کی آواز ہوں،متاثرہ بچی کو انصاف دلانے کیلیے میں اس خاندان کیساتھ کھڑاہوں،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 00:10

عمران خان کی ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا،میں نے علی امین گنڈہ پور پر کوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما داور کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا،میں نے علی امین گنڈہ پور پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ حقیقت بتائی ہے ،اکرام گنڈا پور اور انعام گنڈا پور نے علی امین کے خلاف شکایات کیں، میںڈیرہ اسماعیل خان کی مظلوم لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوا، جس کے ساتھ بے حرمتی ہوئی ہے،عمران خان کو بروقت خط لکھ کر تمام صورت حال بتادی تھی،عمران خان نے کہا کہ میں تمہاری باتوں کے حوالے سے بے بس ہوں،عمران خان مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتے،تحریک انصاف کی آواز ہوں،متاثرہ بچی کو انصاف دلانے کیلیے میں اس خاندان کیساتھ کھڑاہوں ۔

ان خیالات کا اظہار راہنما تحریک انصاف داور کنڈی نے جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں ایک مظلوم لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوا، جس کے ساتھ بے حرمتی ہوئی ہے،کوئی اس واقعے کے ہونے سے متعلق انکار نہیں کرسکتا،عمران خان مجھ سے ملاقات سے گریز کرتے ہیں،عمران خان نے مجھے کہاکہ میں تمہاری مددنہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری درجنوں درخواستیں پارٹی کمیٹی کے پاس موجود ہیں اس پر کچھ نہیں ہوا،متاثرہ لڑکی کے چچا کا کہنا ہے کہ علی امین ملزمان کی پشت پناہی کررہا ہے،عمران خان ہمیں تربیت دیتے تھے کہ اگرمیں بھی غلطی کروں توگریبان سے پکڑیں،خان صاحب مجھے نہیں نکال سکتے پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

تحریک انصاف کے راہنما نے کہا کہ واقعے کی تفتیش میں ڈی آئی جی اور ڈی پی او نے چالان مکمل کرلیا ہے 8 ملزمان گرفتار ہیں،واقعے کے پہلے روز متاثرہ خاندان پر ہی ایف آئی آر کاٹی گئی،لڑکی نے کہا کہ ایس ایچ او نے گالیاں دیں،عمران خان اس واقعے کو نہیں جھٹلاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کی آواز ہوں،متاثرہ بچی کو انصاف دلانے کیلیے میں اس خاندان کیساتھ کھڑاہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات