Live Updates

تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان پر پروگراموں میں آنے پر پابندی عائد

پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی کو اکبر ایس بابر کو ایک ماہ میں ٹی وی پروگرام میں موقف پیش کرنے کا موقع دینے کی ہدایت

جمعہ 17 نومبر 2017 23:40

تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان پر پروگراموں میں آنے پر پابندی عائد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو معروف نجی ٹی وی چینل نے آگاہ کیا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر ایس بابر پر مریم نوازشریف کے ساتھ رابطوں کا الزام جھوٹ ثابت ہونے پراپنے پروگرام میں آنے پر پابندی لگادی ہے۔

پیمرا نے متعلقہ ٹی وی کو حکم دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر شکایت گزار اکبر بابر کا پوراموقف اپنے متعلقہ پروگرام میں نشرکرے۔ پیمرا نے یہ کاروائی اکبر ایس بابر کی تحریری شکایت پر کی جو انہوں نے فروری 2017ء میںدائر کی تھی۔ شکایت میںکہاگیا تھاکہ فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی (ڈان) کے پروگرام میں ان پر یہ بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگایا کہ مریم نوازان سے رابطے میں تھیں اور یہ دعوی بھی کیا کہ انہیں یہ بات ایک ٹی وی پروڈیوسر نے خود بتائی ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ پروڈیوسر نے فیاض الحسن چوہان کے دعوے کو غلط بیانی اور جھوٹ قرار دیا۔ پیمرا کو متعلقہ نجی ٹی وی نے بتایا کہ اس جھوٹ کی وجہ سے فیاض الحسن چوہان کی گزشتہ کئی ماہ سے تمام پروگراموں میں آنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ پیمرا نے متعلقہ ٹی وی کو ہدایت کی کہ16دسمبر2017ء سے قبل ایک ماہ کے مدت کے اندراکبر بابر کو بھی اسی پروگرام میں موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیاجائے جس میں الزام عائد کیاگیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات