نیب لاہور نے نوازشریف ،انکے داماد ،بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسن اور حسین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

جمعہ 17 نومبر 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) نیب لاہور نے پانامہ کیس میں شامل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،ان کے داماد ،بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسن اور حسین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ،نیب ہیڈ کوآرٹرز احتساب بیورو لاہور کی درخواست پر غور کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس میں شامل شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی گئی ،میاں نوازشریف اور بیٹی مریم نواز،داماد کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹوں حسن اور حسین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ۔نیب ہیڈ کوآرٹرز احتساب بیورولاہور کی درخواست پر غور کرے گا ،نیب ہیڈ کوآرٹرزدرخواست پر غور کر کے وزارت داخلہ کو ارسال کرے گا۔