فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کیخلاف ممکنہ آپریشن، جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

جمعہ 17 نومبر 2017 22:47

فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کیخلاف ممکنہ آپریشن، جڑواں شہروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کیخلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جمعہ کی ر ات اسلام آباد انتظامیہ نے سی ڈی اے سے ایمبولنس فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور واٹر ٹینکرز طلب کر لئے ۔

(جاری ہے)

تاحکم ثانی8ایمبولینس، فائر بریگیڈ کی2گاڑیاں اور3واٹر ٹینکرز اسلام آباد انتظامیہ کی صوابدید ہوں گے۔ اس دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہو گی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف 24گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن کے باعث لگائی گئی ہے۔۔