قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ محمد اکمل خان کی تردید

جمعہ 17 نومبر 2017 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے مقامی چینل پر ججز تعیناتی کی سلسلے میں چلنے والی خبر کو بے بنیاد، لغو اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کی طرف سے کوئی رپورٹ مو صول نہیںہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ججز تعیناتی ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اس ضمن میں غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ میڈیا کو اس حساس معاملہ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ادارہ چینل کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے متعلق قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوط رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :