شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں تعلیمی سال 2018ء میں داخلے کی تاریخ میں 22 نومبر تک توسیع کا اعلان

جمعہ 17 نومبر 2017 22:46

سکھر۔ 17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نذیر احمد منگنیجو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے مین کیمپس اور اس کے تمام کیمپسوں میں تعلیمی سال 2018میں تمام فیکلٹیوں اور تدریسی شعبہ جات میں داخلے حاصل کرنے کی تاریخ میں 22نومبر تک توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم حبیب بینک سکھر اور لاڑکانہ ریجن کی مقررہ شاخوں سے 22 نومبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامیہ کے مطابق بیچلر پروگرام کا پری انٹری ٹیسٹ 4دسمبر 2017کو جبکہ ماسٹرز پروگرام کا پری انٹری ٹیسٹ 5دسمبر 2017کو ہوگا۔