انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں خیرپور میں آگہی واک

جمعہ 17 نومبر 2017 22:46

سکھر۔ 17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں چھتری چوک تا سٹی اسپتال خیرپور تک آگہی واک نکالی گئی واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صفدر علی میرانی، ڈاکٹر عبدالحمید شیخ، راجیش کمار، ڈاکٹر دیدار خاصخیلی ، ڈاکٹر عمران مہر، ڈاکٹر ساجد سومرو، فقیر ثابت پنہور نے کی ۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے سی صفدر علی میرانی نے کہا کہ پولیو جیسی بیماری سے اپنے بچوں کو بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر سٹی اسپتال خیرپور میں اے سی صفدر علی میرانی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :