قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی ہنگامی پریس کانفرنس،ججز تعیناتی کے سلسلہ میں چلنے والی خبر کی تردید

جمعہ 17 نومبر 2017 22:39

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) قائم مقام رجسٹرار لاہورہائیکورٹ محمد اکمل خان نے ججز تعنیاتی کی سلسلے میں چلنے والی خبر کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کی رات لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کی طرف سے کوئی رپورٹ مو صول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ججز تعنیاتی ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اس ضمن میں غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ میڈیا کو اس حساس معاملہ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :