حکومت پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملزکے معاملات بہترکرنے کی کوشش کررہی ہے، سکندر بوسن

جمعہ 17 نومبر 2017 22:39

ملتان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈریسرچ سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملزکے معاملات بہترکرنے کی کوشش کررہی ہے۔جمعہ کی شام ایگزیکٹوپاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کے معاملات تسلی بخش نہیں ہیں ۔

چند لوگ سٹیل ملز اور پی آئی اے کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس برس کپاس کی دولاکھ گانٹھ زیادہ پیداوارہوئی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو پانی کی 15فیصد قلت کاسامنا ہے جسے پنجاب اورسندھ مل کر دورکرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہم نے بھارت سے ٹماٹر اورپیاز درآمد نہیں کیے جس کا سندھ اور بلوچستان کے کاشتکاروں کو فائدہ ہوا۔انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ چارروز سے سندھ میں پیاز بہت کم قیمت پر فروخت ہورہاہے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ 2007ء میں کپاس کی امدادی قیمت 400روپے من تھی جو 2013ء میں 1300روپے من تک پہنچ گئی۔ملک کو اس وقت خوراک کی قلت کاسامنا نہیں ہے۔ہمارے پاس خوراک کااضافی سٹاک بھی موجودہے۔

متعلقہ عنوان :