چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دوہفتوں کے دوران 22بچوں کو ریسکیو کیا، نوید مختار

جمعہ 17 نومبر 2017 22:38

ملتان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے رواں ماہ یکم نومبر سے 15 نومبر تک گھر سے بھاگے،گمشدہ، لاوارث، بھکاری 22 بچے ریسکیو آپریشن کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لئے، جبکہ 20 بچوں کو ان کے ورثاء کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا گیا، بیورو میں اس وقت 54 بچے رہائش پذیر ہیں جن کی اچھی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ادارہ بھرپور اقدامات کر رہا ہے ، تاکہ ان بیآسرا لاوارث بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

مزید برآں 20 نومبر ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں تقریب بروز سوموار صبح 11 بجے ہوگی، اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔