سبزیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں، وائس چانسلر

جمعہ 17 نومبر 2017 22:38

ملتان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) سبزیاں مختلف نیوٹرینٹس، وایٹامنز ،منرلزاور فائبر کا مرکب ہوتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ روز بروز ہمارے ملک میںکچن گارڈننگ کا رجحان کم ہو تا جا رہا ہے ۔لوگ سبزیاں اگانے کی بجائے بازار سے خریدنا پسند کرتے ہیں اور اکثر اوقات یہ سبزیاں سیورج کے گندے اور مضر صحت پانی سے آگائی جاتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں ۔

اس تناظر میں محمد نوا زشریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ایگریکلچر انویشن پروگرام ، یو ایس ایڈ اورانٹر نیشنل میز اینڈ ویٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے سبزیوں کی نرسری سے کچن گارڈننگ کی پرموشن کے پراجیکٹ کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کا دورانیہ دو سال ہے جبکہ پراجیکٹ کا تخمینہ 3ملین روپے ہے ۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے لوگوں کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک سبزیوں کی نرسریز مہیا کی جائیں گی جب کہ بازاروں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورزمیں بھی ان سبزیوں کے بیج مہیا کئے جائیں گے اس کے علاوہ بڑی رہاشی کالونیوں اور بڑے رقبے پر بنے ہوئے گھروں میں بھی ان سبزیوں کی نرسریز اگانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مکمل ٹیکنالوجی دی جائے گی کے وہ کس طرح اس نرسری کو اپنے گھروں میں لگا کر اس سے تازہ اور صحت افزاء سبزیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس پراجیکٹ کے تحت جامعہ کی مختلف ٹیمز بنائی جائیں گی جو کہ ملتان کے معروف سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز میں جا کر کچن گارڈننگ کے بارے میںآگاہی دینگے جبکہ خصوصی طور پر وومن کالجز ، یونیورسٹیز اور سکولوں کا بھی دورہ کرینگے اور ان اداروں میںعملی طور پر کچن گارڈن اسٹیبلش کریں گے ۔جامعہ سبزیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سیمنار ز ، سلاد بنانے کے مقابلے ، پلانٹ سینٹرک میل کمپٹیشن اور دوسرے مختلف مقابلہ جات منعقد کروائے گی جس سے سبزیوں کے کھانے کے رجحان کو بڑھانے میں مددملے گی ۔

اس پراجیکٹ کے زریعے پرائیوٹ سبزیوں کی نرسریا ں اگانے والے کاشتکاروں کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی تاکہ وہ صحت مند اور سستی نرسری آگا سکیں ۔ ا س پراجیکٹ کے سلسلے میں جامعہ کی تمام طالبات پر لازم ہو گا کہ وہ جامعہ سے سبزیوں کے پودے لے کر گھروں میں آگائیں اور اس مہم کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کریں ۔