وائس چانسلر سے اوریگن یونیورسٹی امریکہ کی پروفیسر ڈاکٹرانیتا وینس کی ملاقات

جمعہ 17 نومبر 2017 22:38

ملتان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے اوریگن یونیورسٹی امریکہ کی پروفیسر ڈاکٹر ا نیتا وینس نے ملاقات کی․ ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر ا نیتہ وینس نے یقین دہانی کرائی کہ امریکہ کی اوریگن یونیورسٹی اوربہاء الدین زکریایونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ریسرچ کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپس کرائی جائیں گی ․ پروفیسر ڈاکٹر انیتہ وینس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر بہاء الدین زکریایونیورسٹی کو متعارف کرانے کی جو کوششیں کی جارہی ہے وہ اس وقت نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہیں جب رینکنگ میں بلند تر سطح کی یونیورسٹیاں بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ریسرچ سکالرز کی تربیت کا اہتمام کریں دنیا بھر میں تعاون علمی او ر فطری سطح پر ٹیکنالوجی نے آسان کردیا ہے ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر وسیم اور ڈاکٹر کامران اشفاق بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :