ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا مال شماری کے جائزہ کیلئے ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ

جمعہ 17 نومبر 2017 22:37

فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدنواز ملک نے مال شماری کے عمل کاجائزہ لینے کیلئے تحصیلوں کے ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ کیا اور فیلڈ سٹاف کو صحیح اعدادوشمار تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی،وہ تحصیل فیصل آباد،تاندلیانوالہ اور سمندری کے ویٹرنری ہسپتالوں اور سول ویٹرنری ڈسپنسریز 393گ ب،394گ ب،دالو وال،جہانگیر کلاں اور دیگر ڈسپنسریز میں گئے اورہدایت کی کہ مال شماری کا عمل 30دسمبر تک ہرصورت مکمل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کے ہر گھر کو گھرانہ نمبر الاٹ کئے جائیں تاکہ انہیں خدمت کارڈ کااجراء کیا جاسکے،انہوں نے بتایا کہ خدمت کارڈ پر ہر مویشی پال کے جانوروں کی تفصیل بھی درج ہوگی۔