حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئی، سردار لطیف خان کھوسہ

واٹس ایپ پر وزارت خزانہ چلائی جارہی ہے ملک کا دیوالیہ نکلا تو کہیں گے نواز شریف کو نکالنے کا نتیجہ ہے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 17 نومبر 2017 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئی حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے واٹس ایپ پر وزارت خزانہ چلائی جارہی ہے ملک کا دیوالیہ نکلا تو کہیں گے نواز شریف کو نکالنے کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے حکومت شریف خاندان کو بچانے میں لگی ہوئی ہے انہین عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار واٹس ایپ پر وزارت خزانہ چلا رہے ہیں حکومت چاہتی ہے کہ ملک کا دیوالیہ نکل جائے اگر ایسا ہوا تو یہ کہیں گے کہ دیکھ لیا نواز شریف کو نکالنے کے نتیجہ انہوں نے کہاکہ حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے یہ جان بوجھ کر حالات کوخراب کرنا چاہتے ہین اس سے نقصان ملک کا ہوگا۔