پشاور،خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میںکئی آسامیوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کر دیا

دسمبر سے 10 جنوری2018 تک مختلف مراکز میں منعقد کئے جائیںگے

جمعہ 17 نومبر 2017 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میںکئی آسامیوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کیا ہے جو6 دسمبر 2017 سے 10 جنوری2018 تک پشاور کے مختلف مراکز میں منعقد کئے جائیںگے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ امیدواروں کو ان کے ڈاک کے پتوں پر کال لیٹرز بھیج دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم جن امیدواروں کو 4 دسمبر 2017 تک کال لیٹرز موصول نہ ہوں تو وہ آفیشل ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ٹیلی فون نمبر 091-9213563/9212897/9214131 سے رابطہ یاکال لیٹرکی نقل حاصل کرنے کے لئے کمیشن کے دفتر بذات خود بھی آسکتے ہیں ۔

تمام امیدواروں کواصلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اورکال لیٹرز ساتھ لانے کی ہدایت بھی گئی ہے۔ صرف اسی صورت میں انہیںامتحانی ہال میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اس امرکااعلان پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :