وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں جوائننگ کے منتظر ڈیلی ویجزملازمین نے مستقلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں جوائننگ کے منتظر ڈیلی ویجزملازمین نے مستقلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ کے یکم نومبر2017کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ،عدالتی فیصلہ میں جوائننگ کے لیے مقدمہ دائر کیا تاہم سنگل بینچ نے اپنے فیصلے میں نقطہ پر کوئی فیصلہ نہیں دیا،جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بینچ انٹرکورٹ اپیل کی سماعت کرے گا،حافظ ایس اے رحمان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی(خورشید شاہ کمیٹی)نے مستقل کرنے کی سفارشات کیں جس پر وزارت کیڈ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا اور وفاقی نظامت تعلیمات نے سرکاری ملازمت کے لیے ضروری میڈیکل بھی کروایا تاہم مستقل جوائننگ نہیں دی گئی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر2017کو جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے میں جوائننگ سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا،انٹراکورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ یکم نومبر2017کے حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے کمیٹی کی سفارشات پر مستقل ہونے والے ملازمین کی جوائننگ کا حکم دیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں یکم جنوری 2013کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیا تاہم وزارت کیڈ نے عملدرآمد نہیں کیا،ڈویڑن بینچ یکم فروری2013کے حکم نامہ پر عملدرآمد کرواتے ہوئے جوائننگ دلوانے ور ریگولر تنخوائیں اداکروا نے کا حکم جاری کرے،رجسٹرارآفس نے انٹرکورٹ اپیل پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا ہے جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی کیس6دسمبر کو انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کریں گے،انٹرکورٹ اپیل میں متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرکورٹ کے حتمی فیصلے تک وزارت کیڈ کو نئی بھرتی کے اشتہار سے روکاجائی