دھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

جمعہ 17 نومبر 2017 22:36

دھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف پولیس اور ایف سی کے ممکنہ آپریشن کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی جبکہ تمام سینئر اور جونیئر ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :