وزارت خزانہ کو واٹس ایپ پر چلائے جانے کا انکشاف

وزیر خزانہ کے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے باعث فائلوں پر دستخط اور دیگر امور کی منظوری کیلئے سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کے دیگر حکام کو مشکلات کا سامنا ہے،سلیم مانڈوی والہ

جمعہ 17 نومبر 2017 22:36

وزارت خزانہ کو واٹس ایپ پر چلائے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وزارت خزانہ کو واٹس ایپ پر چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، وزیر خزانہ کے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے باعث فائلوں پر دستخط اور دیگر امور کی منظوری کیلئے سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کے دیگر حکام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس بات کا انکشاف پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈری والہ نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیرون ملک ہونے کے باعث ورلڈ بینک سے مذاکرات رک گئے ہیں جو اہم پراجیکٹ چل رہے ہیں اور امور ہیں ان کی دستاویزات پر دستخط کرنے ہوتے ہیں تاہم وزیر خزانہ کے نہ ہونے کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا۔

(جاری ہے)

سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کے حکام واٹس ایپ کے ذریعے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لندن سے ڈکٹیشن لیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بغیر دستخطوں کے باعث سارا کام رکا ہوا ہے ، یہ ظلم ہے ، اس کا ذمہ دار کون ہو گا ،پھر یہ لوگ تمام معاملات کی ذمہ داری افسران پر ڈال دیتے ہیں۔ سلیم مانڈری والانے کہا کہ وزیر خزانہ جب سے بیرون ملک گئے ہیں تاہم تب سے وزارت کا کام ٹھپ پڑا ہے ، سب افسران کو مشکلات کا سامنا ہے وہ ان چیزوں کی فرضی منظوری واٹس ایپ کے ذریعے لے رہے ہیں اس لئے اس معاملے کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :