کرپشن کے خلاف پنجاب سے کراچی کا سائیکل پر سفر کرنے والا معذور شخص پریس کلب پہنچ گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان نے ملک میں کرپشن کے خلاف عملی جدوجہد کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تین پہیوں کی سائیکل پرگجرانوالہ سے 15 دن کا سفر طے کرکے کراچی پریس کلب پہنچنے والے خصوصی فرد احتشام بھٹی کا استقبال کیا۔

محفوظ یار خان نے احتشام بھٹی کو ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم پی اے محفوظ یار خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے آپ کا عزم قابل ستائش ہے اور آپ کی طرح ہر پاکستانی اسی طرح کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑا ہو تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ یقینی ہے۔ ملک میں فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام ہی کی بدولت آج تک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے قیام کے روز سے ہی کرپشن اور مظلوم و محکوم عوام کے جائز حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف عملی جدوجہد کرتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :