کراچی کے امن کیلئے تما سیاسی جماعتوں نے ایکا کر لیا،کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحادا ور بات چیت کیلئے تیار ہیں، سیاسی رہنمائوں کی دعوت حلیم کے موقع پر صھافیوں سے گفتگو

اختلاف رائے کے باوجود کراچی میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ انتخابات وقت پر ہوں، کراچی میں انتخابات منصفانہ ہونا چاہئیں، وسیم اختر، نثار کھوڑو، شاہی سید اور دیگر کی گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 22:05

کراچی کے امن کیلئے تما سیاسی جماعتوں نے ایکا کر لیا،کسی بھی سیاسی جماعت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کراچی کے امن کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحادا ور بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کا امن کراچی کے امن سے مشروط ہے۔ اختلاف رائے کے باوجود کراچی میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ انتخابات وقت پر ہوں، کراچی میں انتخابات منصفانہ ہونا چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر، پی پی پی کے صوبائی صدراور سینئر وزیر نثار کھوڑو ، اے این پی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید، ایم کیو ایم کے عامر خان، امین الحق، پی پی پی کراچی کے جنرل سیکرٹری سعید غنی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمنٰ ، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی نائب صدر قاری محمد عثمان ، پی ایس پی کے رہنما وسیم آفتاب، پی پی پی کے اعجاز درانی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، محمد حسین محنتی اور دیگر نے پی ڈی پی کے صدر بشارت مرزا کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر سالانہ روایتی دعوت حلیم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

دعوت حلیم میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ، اے این پی کیصوبائی جنرل سیکرٹری یونس بونیری، جماعت اسلامی کے برجیس طاہر، عوامی تحریک کے خواجہ محمد اشرف، پی ایس پی کے آصف حسنین، پی ٹی آئی کے اشرف قریشی، مزدو ررہنما منظور رضی، پی پی پی کے وقار مہدی ، راشد ربانی، الطاف حسین ایڈووکیٹ، خواجہ طارق نذیر، سینئرسیاستدان ضیاء عباس، علائوالدین، نصرت مرزا، ارشد مرزا، محمد علی مرزا، شوکت مرزا، عدنان مرزا اور دیگر بھی موجود تھے۔

سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے کراچی میں امن قائم کر دیا ہے، اسٹریٹ کرائم پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے قابو پالیا گیا ہے۔ پی پی پی سندھ سمیت مرکز میں آئندہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی، شہر کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ کراچی کے مسائل کے حل کی چابی وزیراعلیٰ ہائوس میں ہے، وسائل کی عدم دستیابی کے سبب شہری مسائل پر قابو نہیں پاسکتے وفاق میں 22 ارب روپے کے پیکج پر کام ہو رہا ہے۔

آٹھ سال میں شہری علاقوں کا برا حال کر دیا گیا ہے جسے درست کرنے میں جتے ہوئے ہیں ہم دو کروڑ روپے سے زیادہ کی اسکیم نہیں دے سکتے ، بلدیاتی اداروں کو وسائل نہ دیکر صوبائی حکومت نیمفلوج بنا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کو شہر کی بہتری کیلئے منصوبے دیئے تھے جو سرد خانے کی نذ ر کردیئے گئے ہیں۔ سینیٹر شاہی سید نے کہاکہ ا?ئندہ انتخابات میں شہر کی بہتری کیلئے کسی سیبھی اتحاد کر سکتے ہیں ہم شہر میں امن چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پارٹی کے صدر اسفند یارولی خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہاکہ ایم کیو ایم جیتی ہوئی نشستوں پر کسی سے اتحاد نہیں کریگی ہم اکیلے الیکشن لڑیں گے ۔ وسیم آفتاب نے کہاکہ شہر کے امن کی خاطر ایم کیو ایم کسی سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں۔ ہم نے دروازے بند نہیں کئے ہمیں شہر کا امن عزیز ہے کوشش کریں گے کہ اپنے بازوئوں پر انتخابات لڑیں انہوںنے کہا کہ اب سیاست ہوئی کراچی کے مسائل پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

کراچی کے مسائل حل کریں گے اب زخموں پر مرہم رکھنا ہے ،زخم نہیں لگانا۔ زخم لگانے کی سیاست بند ہونی چاہئے۔ سعید غنی نے کہاکہ ہم نے امن کے قیام کیلئے قربانیاں دی ہیں ہمیں کسی اتحاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے کوئی کسی کو بھی اکٹھا کرے ہمیں اعترا ض نہیں البتہ جتوانے پر اعتراض ہے ایسا کیا گیا تو پہلے سے بھی زیادہ خونریزی ہو گی۔ کراچی میں منصفانہ انتخابات ہونے چاہئیں۔

اگر انتخابات منصفانہ ہوئے تو پی پی پی کراچی کی اکثریتی نششتیں جیت لے گی۔ کراچی میں ہماری رابطہ مہم جاری ہے۔ قاری عثمان نے کہاکہ ایم ایم اے کی باقاعدہ بحالی کے بعد کراچی میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ہم پرامن جماعت ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی میں مستقل امن ہو ہم نے ماضی میں لاشیں اٹھاکر بھی امن خراب نہیں کیا۔ جماعت اسلامی کے نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ شہر کے امن کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں ہم نے ماضی میں بھی پرامن سیاست کی ہے شہر کے مسائل بڑھ رہے ہیں صوبائی حکومت اور بلدیاتی ادارے اس جانب توجہ دیں۔

اعجاز درانی نے کہاکہ ا?ئندہ چند روز میں کراچی کی اہم شخصیات پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پی پی پی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ پی پی پی کراچی میں انتخابات میں حیرت انگیز نتائج دے گی ہم سیاسی سورمائوں کو حیرت زدہ کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :