اُمید کر تے ہیں نو منتخب یو نین بلا کسی تعصب کے تاجر برادری کی خد مت کا فر یضہ،میاں محمد اسلم

جمعہ 17 نومبر 2017 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے آئی نائن مر کز کی نو منتخب تا جر یو نین شاہین تاجر اتحاد کے صدر خو اجہ خلیل سالار اوردیگر عہدے داران سے ملاقات کی اور انھیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری اور جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنماء محمد سفیان عباسی اور چوہدری طارق گجر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہم اُمید کر تے ہیں کہ نو منتخب یو نین بلا کسی تعصب کے تاجر برادری کی خد مت کا فر یضہ سر انجام دیتی رہے گی اور حکو مت اور تاجر برادری کے درمیان مسائل کے حل کے لیے پل کا کردار ادا کر ے گی ،انھوں نے کہا ملکی معیشت کے استحکام کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے،معیشت سے متعلقہ پالیسیاں حقیقی تاجر نمائندوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں،پاکستان کو بیرونی قرضوں سے نجات دلانے اور خودمختار ملک بنانے کے لئے ایف بی آر کے بوسیدہ ڈھانچے میں اصلاحات اور تاجروں کی عزت نفس کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔