اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کا ضلعی انتظامیہ سے اظہار برہمی،دھرنا مظاہرین کو پرامن یا طاقت کے ذریعے ہر حال میں آج خالی کرا دینے کا حکم نامہ دوسری مرتبہ جاری

جمعہ 17 نومبر 2017 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے نے ضلعی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کا نوٹس لے لیا ، دھرنا مظاہرین کو پرامن یا طاقت کے ذریعے ہر حال میں آج بروز ہفتہ کے دن میں خالی کرا دینے کا حکم نامہ دوسری مرتبہ جاری کر دیا ہے ،شہری عبدالقیوم کی دائر درخواست پر جسٹس شوکت صدیقی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر مشتاق اور ڈی آئی جی آپریشن کو اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہر حال میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنہ ہر صورت ختم کرانے کا حکم دیا ،اسلام آباد میں دھرنے مظاہرے کیلئے جگہ مختص کی جا چکی ہے، دھرنے اور مظاہرے کیلئے ڈیموکریسی اینڈ اسپیچ کارنر مختص کیا گیاہے ، کوئی شہری اپنے آزادی اظہار رائے کے استعمال میں یہ خیال رکھے کہ اس سے دوسرے شہری کو تکلیف نہ ہو،دھرنے میں شریک افراد نے پتھر جمع کیے ہوئے ہیں، ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے پاس 10سی12ہتھیار بھی ہیں، دھرنے میں 1800سی2ہزار کے قریب افراد شامل ہیں، جمعہ کے بعد یہ تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے، اسلام آبادانتظامیہ کو آپریشن کے لیے 3سی4 گھنٹوں کا وقت درکار ہے، جمعہ نماز کے بعد اندھیرا جلد پھیل جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری عبدالقیوم کی دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر مشتاق اور ڈی آئی جی آپریشن کو اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہر حال میں فیض آباد انٹر چینج سے دھرنے کو ختم کرائے ،اسلام آباد میں دھرنے مظاہرے کے لیے جگہ مختص کی جا چکی ہے، دھرنے اور مظاہرے کے لیے ڈیموکریسی اینڈ اسپیچ کارنر مختص کیا گیاہے ، کوئی شہری اپنے آزادی اظہار رائے کے استعمال میں یہ خیال رکھے کہ اس سے دوسرے شہری کو تکلیف نہ ہو، ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق دھرنے میں شریک افراد نے پتھر جمع کیے ہوئے ہیںاور اس کے علاوہ ان کے پاس 10سی12ہتھیار بھی ہیں، دھرنے میں 1800سی2ہزار کے قریب افراد شامل ہیں، جمعہ کے بعد یہ تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔

اسلام آبادانتظامیہ کو آپریشن کے لیے 3سی4 گھنٹوں کا وقت درکار ہے، جمعہ نماز کے بعد اندھیرا جلد پھیل جاتا ہی

متعلقہ عنوان :