تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ کو تشدد ، منشیات اور غیر تعلیم دوست سرگرمیوں سے پاک ماحول فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنائے، محمد گلزار اعوان

جمعہ 17 نومبر 2017 22:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکریٹری پبلک ریلیشنز حاجی محمد گلزار اعوان نے طلبہ کے عالمی دن کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ کو تشدد ، منشیات اور غیر تعلیم دوست سرگرمیوں سے پاک ماحول فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنائے ․ ملک کے اندر تعلیمی ادارے اب منشیات فروشوں سے بھی محفوظ نہیں رہے اور منشیات کی لعنت نے ہماری نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کو بھی اپنے چنگل میں پھانس لیا ہے جو کہ انتہا-ئی تشویشناک اور خوفناک امر ہے ․ انہوں نے طلبہ کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ایک جانب منشیات اور غیر تعلیم دوست سرگرمیاں ہماری نوجوان نسل کو تعلیم سے دور کر رہی ہیں اور دوسری جانب تعلیم کے نام پر کاروبار کرنے والوں نے معیار تعلیم کابیڑہ غرق کر دیا ہے ․ بھاری بھرکم فیسیں وصول کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور سرکاری تعلیمی اداروں کا حال یہ ہے کہ شہری علاقوں میں بھی اساتذہ کی کمی اور موجود اساتذہ کی اپنے فرائض سے عدم دلچسپی کے باعث دن بہ دن تعلیم کا معیار گر رہا ہے ․ انہو ںنے کہا کہ دیہی علاقوں میں بنائی گئی عمارتیں ڈھور ڈنگروں کے مسکن بنی ہوئی ہیں اور غربت و افلاس کی وجہ سے بے شمار بچے بنیادی تعلیم تک سے محروم ہیں ․ حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ حکومت کو اپنی کرپشن اور اقتدار بچانے کی جدوجہد ضرور کرنی چائییے مگر وہ ابتر ہوتی ہوئی تعلیمی صورتحال پر بھی توجہ دے اور طلبہ کو تعلیم دوست ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حصول تعلیم کو سستا بھی کرے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ بن سکے ․

متعلقہ عنوان :