پرامن ،مضبوط اور خوشحال پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا ویژن ہے،سردارمہتاب احمد خان

جمعہ 17 نومبر 2017 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ قائدمسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز کوحقیقی معنوں میں متحد،مضبوط،پرامن اور خوشحال مستقبل فراہم کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت دن رات مصروف عمل ہے، پوری تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جتنے ترقیاتی کام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابقہ اور موجودہ دور حکومت میں ہوئے ہیں انہوں نے پاکستان کوا یشیاء کی بڑی معاشی قوتوں کی فہرست میں اول مقام پر لاکھڑا کیاہے،پاک چین اقتصادی راہداری سمیت بجلی کے کارخانوں کی تعمیر،کراچی،لاہور موٹروے سمیت ملک وقوم کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایک شاندار تحفہ ہے اور آنے والے دنوں میں پاکستان ایک بڑی معاشی طاقت بن کرابھرے گا۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے مزیدکہاکہ آنے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) پہلے سے زیادہ بھاری مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی موجودہ کاوشوں کو آگے بڑھائے گی اور نام نہاد تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو مایوسی ہوگی،۔سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ آنے والے دس مہینوں میں عدالتی اصلاحات،انتخابی اصلاحات اور فاٹااصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ ان صلاحات کی موجودگی میں اگلے عام انتخابات منتخب ہوں تو یقینا بہترین منتخب لوگ سامنے آئیں گے،بڑے آئینی اداروں میں اگر کچھ کمزورلوگ موجود ہیں تو بہرحال ان کا بھی احتساب کیاجاناچاہیے،ملک میں عدلیہ کی تاریخ بھی کوئی زیادہ خوشگوار نہی،جسٹس منیر نے نظریہ ضرورت ایجاد کیاپھر جسٹس ارشاد حسین نے ایک قدم بڑھ کر جنرل پرویزمشرف کو آئین میں ترمیم کرنے کا بھی اختیار دیا اور زوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل خیبر سے کراچی تک کسی نے تسلیم نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :