حکومت ختم نبوت دھرنا پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے،پیر سید محمد نویدالحسن شاہ مشہدی

ختم نبوت ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے،اس کیلئے ہر اختلاف سے بالاتر ہوکر جدوجہد کی ضرورت ہے ،اظہار خیال

جمعہ 17 نومبر 2017 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) جانشین حافظ الحدیث پیر سید محمد نویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے اسلام آباد میں ختم نبوت دھرنے کے شرکاء پر حکومت کی طرف سے کسی قسم کے تشدد اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم نبوت دھرنا پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے،ختم نبوت ہمارامشترکہ مسئلہ ہے اس کیلئے ہر اختلاف سے بالا تر ہوکر جدوجہد کی ضرورت ہے،ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان اور اساس ہے اس کے خلاف کوئی قانون سازی قابل قبول نہیں ہوگی،اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹرمحمدظفراقبال جلالی نے مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں جمعة المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون ختم نبوت کے ختم کرنے بارے امریکہ کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،حکومت کو چاہیے تھا کہ امریکہ کومنہ توڑ جواب دیتے اور اس کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر کہتے ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس میں وہی قانون منظور ہوگا جو قرآن وسنت کے عین مطابق ہوگااور مزید ان کاکہناتھا کہ ملک کو لبرل از م اور سیکولر بنانے والوں کو ہوش کے ناخن لیں اور یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اس کا مقدر نظام مصطفی کا نفاذ ہے ۔

متعلقہ عنوان :