Live Updates

غذر،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک سکے کے دو رخ ہیں، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نعمت شاہ

جمعہ 17 نومبر 2017 22:03

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعمت شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک سکے کے دو رخ ہیں دونوں پارٹیوں کے ملی بھگت سے ٹیکس کا نفاذ ہوا ٹیکس کے نفاذ کا سخت رد عمل سامنے آنے پر نام نہاد دونوں پارٹیاں عوام کے سامنے برہنہ ہورہے ہیں مُک مُکے کی سیاست نے عوام کے اُوپر پہاڑ توڑ جارہے ہیں ہر قسم کے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاریخی احتجاج پر خطے کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں نون لیگ کی صوبائی حکومت نے اسٹرائک کو ناکام بنانے کی ہر قسم کے حربے استعمال کیے مگر دباو اور بیلک میلنگ میں میں انجمن تاجران اور عوام ہر گز نہ آئے احتجاج کا سلسلہ بڑھتا گیا حکومت کے خلاف عوام کا غصہ ترو تازہ اور مضبوط ہوتا گیا حکومت ہوش کے ناخون لیں عوام مکے صبر کا امتحان نہ لیں عوام خطے کے آئینی حقوق اور ٹیکس لو کے نعرے پر لبیک کہہ رہے ہیں عوا اور نوجوانان تحریک کا ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے لیے بڑے بیتاب ہیں تحریک انصاف گلگت بلتستان ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے پی ٹی آئی کے پاس اسٹریٹ پاور زیادہ ہے اگر حکومت نے ۳۲ نومبر تک ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف نوٹیفکشین جاری نہیں کیا تو تحریک انصاف اسٹریٹ پاور کو بھر پور انداز میں حرکت میں لائے گی نقص آمن کا خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں زمہ دار حکومت ہوگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات