سکردو شدید سردی کی لپٹ میں ، معاملات زندگی متاثر، لکڑی ، ایل پی جی اور گرم ملبوسات کی قیمتوں کو آگ لگ گئی

جمعہ 17 نومبر 2017 22:03

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) سردی ایسی جو خون جما دے ، سکردو شدید سردی کی لپٹ میں ، معاملات زندگی متاثر، لکڑی ، ایل پی جی اور گرم ملبوسات کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ، تفصیلات کے مطابق سکردو میں جمعہ کے روز دن کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہاڑی علاقوں میں منفی 8تک گر گیا ، خون جما دینے والی سردی کے باعث اکثر لوگ گھروں تک محددو ہو کر رہ گئے ، جبکہ سردی میں شردی کے باعث کارباری معاملات بھی متاثر دیکھائی دیے ، زرائع کے مطابق شدت سردی کے باعث سکولوں میں بچوں کی حاضری بھی معمول سے کم رہی ، جبکہ دفتاتر میں بھی حاضری معمول سے کم رہی ، محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند دنو ں میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہو آسکتی ہے ، دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گرم ملبوسات سمیت لکری اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ، جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی خشک میوہ جات کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :