ایف بی آر میں نااہل اور بدعنوان افسروں کی تعیناتی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوٹس لے لیا

متعلقہ افسروں پر کرپشن ،ْ بوگس ریفنڈاور ٹیکس دہندگان کے الزامات سے متعلق رپورٹ 15 روزمیں طلب کرلی

جمعہ 17 نومبر 2017 21:55

ایف بی آر میں نااہل اور بدعنوان افسروں کی تعیناتی پر وزیراعظم شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) ایف بی آر میں نااہل اور بدعنوان افسروں کی تعیناتی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوٹس لے لیا ،ْمتعلقہ افسروں پر کرپشن ،ْ بوگس ریفنڈاور ٹیکس دہندگان کے الزامات سے متعلق رپورٹ 15 روزمیں طلب کرلی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے وزیراعظم آفس کی طرف سے ایف بی آر کو لکھے گئے خط کی کاپی حاصل کرلی جس میں کسٹم سروسز، ان لینڈ ریونیو اور ایف بی آر کیڈر کے دیگر افسران کے نام شامل ہیں ،ْان افسران پر کرپشن، بوگس ریفنڈ اور ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت کاری کا الزام ہے۔2013 میں اس وقت کے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ اور ممبر ایڈمن شاہد جتوئی نیان افسران کیخلاف ضابطہ کی خلاف ورزی پر انکوائریوں کا حکم دیا گیا تھا ۔