معاشی ترقی اور سرگرمیاں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہیں،پاکستان خطے میں علم کا مرکزبن سکتا ہے ،ْامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

جمعہ 17 نومبر 2017 21:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور سرگرمیاں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہیں ،ْپاکستان خطے میں علم کا مرکزبن سکتا ہے،28اور 29نومبر کو حیدرآباد ، بھارت میں منعقدہ گلوبل اینٹر پرینیورشپ سمٹ میں پاکستانی وفود کی شرکت سے خوشی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں نیشنل اینٹر پرینیورشپ اور گلوبل اینٹر پرینیورشپ ہفتے کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کاروباری روایات کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی اور سرگرمی، جس میں معاشرے کے تمام ارکان آزادانہ اور منصفانہ طور پر شریک ہوں، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔

قبل ازیں امریکی سفیر کو امریکی مشن کی جانب سے پاکستان میں کاروباری نظام کو توسیع دینے اور اسے مضبوط بنانے کیلئے زبردست اور مربوط کوششیں کرنے کے حوالے سے گلوبل اینٹر پرینیورشپ نیٹ ورک پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاکستان خطے میں علم کا مرکزبن سکتا ہے، اورانھیں نومبر 28حیدرآباد ، بھارت، میں منعقدہ گلوبل اینٹر پرینیورشپ سمٹ میں پاکستانی وفود کی شرکت سے خوشی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :