صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی سیفٹی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 17 نومبر 2017 21:53

کو ئٹہ۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار احمدبگٹی نے کہا ہے کہ صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی سیفٹی سے متعلق امور اور لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کوہدایات جاری کردی ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز یہاں اے سی آفس میں محکمہ لیبر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سے ملاقات کے دوران کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ لیبر کی کارکردگی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب افتخاراحمد بگٹی نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی امور کے بارے میںکہا کہ وہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی اور رجسٹریشن کے حوالے سے تحصیلدار گڈانی کے ہمراہ جوائنٹ وزٹ کرکے جائزہ رپورٹ پیش کریں ،،انھوں نے کہا کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور لیبرقوانین پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جائیگا ،گڈانی شپ یارڈ میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے صنعت کاروں کو قواعد وضوابط کا پابند بنایا جائیگا۔