لسبیلہ کی تحصیل گڈانی جہاں دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ یارڈ واقع

جمعہ 17 نومبر 2017 21:53

کو ئٹہ۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) لسبیلہ کی تحصیل گڈانی جہاں دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ یارڈ واقع ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کو خطیر ریونیودینے والی صنعت بھی یہاں واقع ہے ساحلی تحصیل گڈانی جو تفریحی مقام کیساتھ شپ بریکنگ انڈسٹری کے حوالے سے ملک گیر شہرت رکھتا ہے ساحلی تحصیل کے متعدد گوٹھوں کے مکین اور شپ بریکنگ انڈسٹری سے وابستہ محنت کشوں کو عرصہ درازسے پانی جیسی بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات درپیش رہی ہیں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گڈانی میں آراو پلانٹ کی تنصیب کا منصوبہ کئی سالوں سے بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے التواء کا شکا ررہا ہے تاہم ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی تعیناتی کے بعد ضلع بھر میں جہاں دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے ترجیحی بنیادوں پر بی ڈی اے کی آر او پلانٹ منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آر اوپلانٹ پراجیکٹ سائٹ پر بجلی فراہم کرنے کیلئے کے الیکڑک لسبیلہ کے افسران کو ہدایات جاری کیں جس کے بعد بجلی کی کیبل لائن بچھانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ڈی سی لسبیلہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار احمد بگٹی اور بی ڈی اے افسران نے منصوبے پر جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے سائٹ کا معائنہ کیا ، بعدازاں جنرل منیجر بی ڈی اے منیراحمد بزنجو اور فیلڈ منیجر صلاح الدین قمبرانی نے ڈی سی لسبیلہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور آر او پلانٹ پراجیکٹ منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے بی ڈی اے کی فیلڈ آفس کیلئے دس ایکڑ اراضی الاٹمنٹ کا معاملہ جلد نمٹانے کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :