لورالائی شہر کوترقی یافتہ شہر بنائیں گے، کمشنر ژوب

جمعہ 17 نومبر 2017 21:53

کو ئٹہ۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سیدسیف الرحمن نے کہا ہے کہ لورالائی شہر کوترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ تمام سرکاری آفسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،عوام کی خدمت کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے نہ جانیں دیں۔ محنت میں عظمت ہے ،محنتی افسرو اہلکار ملک کا اثاثہ ہیں۔ دفتر بھی گھر ہی ہوتا ہے دفاتر کی تزئین وآرائش پرخصوصی توجہ دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے دفترکمشنر ژوب ڈویژن میں تزئین وارائش کے کام میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسر و اہلکاروں کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کمشنر ژوب ڈویژن اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لورالائی رینج نے انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر لورالائی سمت اللہ ناصر، کیر ٹیکر دفترکمشنر ژوب ڈویژن محمد غازی اللہ،مالی جعفرموسیٰ خیل،احسان اللہ ،محمد رفیق اورپینٹر عبدالمجید میں بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

کمشنر ژوب ڈویژن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارادے مضبوط ہوںتو مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں، ہم جو بھی کا م کریں ،اس میں عوام کی بھلائی کو مقدم رکھیںتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفیدہوں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع لورالائی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے واضح تبدیلی نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ لورالائی شہرکو جلد ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل کرائیں گے ۔

ژوب ڈویژن خوش قسمت ڈویژن ہے کہ یہاں کہ ذمہ دار آفسران نہایت محنتی ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لورالائی رینج عبد اللہ خان و دیگر افسران نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبوداور امن وامان کی فراہمی کا وژن رکھتی ہے،کمشنر ژوب ڈویژن کی مخلصانہ کوششوں نے ژوب ڈویژن میں اس وژن کی جلد تکمیل کی راہ ہموار کردی ہے۔

انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوںکی کڑی نگرانی ،روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی ودیگر اداروں کے دوروں سے ژوب ڈویژن میں جو مثبت تبدیلی آئی ہے پرکمشنر ژوب ڈویژن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلورالائی اعجاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر بوری میر باز مری ،ایس ای بی اینڈآر جلیل آغا ، ڈویژنل ڈائر یکٹر زراعت بازمحمد ناصر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدا لغفار کدیزئی ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہیلتھ انجینئرنگ جہانگر شاہ، ایکسین بی اینڈ آر جہانزیب، ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد کے علاوہ دفتر کمشنر ژوب ڈویژن اور دیگر دفاتر کے افسران و اہلکاروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔