کمشنر ژوب کے احاطے میں نئی تعمیر ہونے والی یادگار کا افتتاح

جمعہ 17 نومبر 2017 21:53

کو ئٹہ۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سیدسیف الرحمن اورڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لورالائی رینج عبد اللہ خان نے دفتر کمشنر ژوب ڈویژن کے احاطے میں نئی تعمیر ہونے والی یادگار (Monument)کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلورالائی اعجاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر بوری میر باز مری ،ایس ای بی اینڈآر جلیل آغا ، ایس ا ی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوہر جوگیزئی ،ڈویژنل ڈائر یکٹر زراعت بازمحمد ناصر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدالغفار کدیزئی ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جہانگر شاہ، ایکسیئن بی اینڈ آر جہانزیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد کے علاوہ دفتر کمشنر ژوب ڈویژن اور دیگر دفاتر کے افسران و اہلکاروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔