پاکستان میرا دوسرا گھر ہے ،یہاں 6 سال کے عرصے میں میں نے ہزاروں دوست بنائے، ترک قونصل جنرل

دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے، مرات ایم اناٹ کا الوداعی عشائیے سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ترکی کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل مرات ایم اناٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے ،یہاں 6 سال کے عرصے میں میں نے ہزاروں دوست بنائے،یہاں مجھے ایک خاندان کے فرد کی طرح خلوص ملا ،وہ بیچ لگژری ہوٹل میں اپنے میں ہوٹل منیجمنٹ کی جانب سے دئیے گئے الوداعی اشاعیہ کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے،اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے بھی اظہار خیال کیا اور عشا ئیہ میںفرانس ،سلطنت آف عمان ، بحرین ،سری لنکا ،بنگلا دیش اور ایران کے قونصل جنرلز اورہوٹل کے سی ای او بینشا آواری نے بھی شرکت کی،قونصل جنرل نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو اسلامی برادر ممالک ہیں،انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے پر سرمایہ کاری کے لئے ترقی کی گہری نظر ہے ،انہوں نے کہا کہ 158 پاکستانی کمپنیاں ترکی میں کام کررہی ہیں جو نیک شگون ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا کہ کراچی میں حالات کی بہتری کے سبب سیاحت میں اضافہ ہورہا ہے اور ہوٹلنگ انڈسٹری ترقی کررہی ہے جو روم ماضی میں 6 ہزار روہے کرایے پر مہمان کو دیا جاتا تھا اس روم کا کرایہ بڑھ کر آج 15000 روپے ہوچکا ہے ،آواری ہوٹل گروپ کی جانب سے ملتان میں نئے ہوٹل کا افتتاح کیا جاچکا ہے اور آئندہ سال فیصل آباد ،مری کے علاوہ لاہور میں دو نئے ہوٹلز کا افتتاح ہوجائے گا،انہوں نے ترکی کے قونصل جنرل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ2011 میں قونصل جنرل مرات ایم اناٹ نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ،اس وقت شہر کے امن وامان کی صورتحال بہت خراب تھی ،لیکن ترکی کے قونصل جنرل وہ شخصیت تھے کہ جنہوں نے ہوٹلز کو خراب حالات کے باوجود اچھا بزنس دیا ،انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ مرات ایم اناٹ مستقبل میں سفیر کی حیثیت سے پاکستان میں تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :