رینجرز اور حساس اداروں کا ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار ، دستی بم اور اسلحہ برآمد

جمعہ 17 نومبر 2017 21:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) رینجرز اور حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،اور ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، پنجاب رینجرز اور حساس اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، اور ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ،دہشتگرد خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں پولیس افسران پر حملوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :