کوئٹہ، تحقیقی سرگرمیوں اور جدید علوم کے حصول سے ہے ترقی کی منازل طے کیا جا سکتی ہیں،وائس چانسلر بیوٹمز

جمعہ 17 نومبر 2017 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں اور جدید علوم کے حصول سے ہے ترقی کی منازل طے کیا جا سکتی ہیں جبکہ تحقیقی وتخلیقی علوم اور دریافت سے ہی دورِحاضر کے چیلنجز اور درپیش مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے بیوٹمز روز اول سے ہی تحقیقی وتعلیمی علوم پر رسائی حاصل کرکے نئی دریافت سے زندگی میں آسانیاں لانے کے منشور پر کاربند ہے ۔

وہ گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (او آر آئی سی ) کے زیر اہتمام تحقیقی پراجیکٹس کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے خصوصی تقریب کے انعقاد پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

بیوٹمز آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (او آر آئی سی ) تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قائم کی گیا ڈیپارٹمنٹ ہے جس میں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کی خصوصی ہدایات پر بیوٹمز کے اساتذہ اور طلباء کو تحقیقی علوم کے منصوبہ جات پر کام کرنے اور تحقیقی و دریافتی سرگرمیوں میں تکنیکی و مالی معاونت مہیا کی جاتی ہے رواں سال بیوٹمز آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (او آر آئی سی ) کو مختلف شعبہ جات کے محققین و ماہرین تعلیم کی جانب سے 63تحقیقی منصوبے موصول ہوئے جنہیں باریکی سے جانچ کے بعد 36تحقیقی منصوبہ جات کو مالی معاونت اور تعاون کیلئے منتخب کیا گیا جن پر عمل در آمد کیلئے کثیر رقم مختص کی گئی ہے تقریب میں منتخب ہونے والے منصوبوں اور انہیں مرتب کرنے والے محققین کو فنڈڈ ریسرچ پراجیکٹ ایوارڈ لیٹر دئیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن ایند کمرشلائیزیشن (او آر آئی سی ) پروفیسرڈاکٹر محمد نعیم شاہوانی نے محققین اور ماہرین تعلیم کا انتہائی جدید علوم اور تحقیق پر مبنی منصوبی جات پیش کرنے پر سراہا جبکہ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کا بیوٹمز میں تحقیقی علم پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :