سبی ،بلوچستان کی ترقی خوشحالی ہی ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد ہے ،رہنماء نیشنل پارٹی میر سلیم عمر رند

جمعہ 17 نومبر 2017 21:45

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) نیشنل پارٹی سبی نصیر آباد ریجن ڈپٹی سیکرٹری ممتاز قانون دان میر سلیم عمر رند ، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر اسلم گشکوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی ہی ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسین بلوچ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جو واحد سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہوئے بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کی نیشنل پارٹی کے رہنما جاوید گچکول کے گھر پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹریاسین بلوچ ایک منجھے ہوئے سیاستدان دانشور تھے ان کی ناگہانی وفات سے بلوچستان کو ناقابل نقصان ہوا ہے ڈاکٹر یاسین بلوچ بلوچستان کے وہ واحد سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے بحیثیت پارلیمنٹرین بلوچستان کی عوام کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی اور ہر فورم پر عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کو اپنا شعار بنایا ڈاکٹر یاسین بلوچ ایک سیاسی مدبر اور وسیع سوچ و فکر کی شخصیت تھے نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں سیاسی جمہوری طریقوں سے جدوجہد کی جسکی وجہ سے آج بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کو خاتمہ بھی ممکن ہوسکا ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے موقع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی عوام ایک سینئر سیاستدان عوام دوست لیڈر سے محروم ہوئی ان کی سیاسی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گاان کے سنہری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے بلوچستان کی عوام کی ترقی خوشحالی کیلئے نیشنل پارٹی ہرفورم پر اپنی جدوجہد بلارنگ ونسل جاری رکھے گی نیشنل پارٹی کی کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہمارے کام واقدامات کاغذات میں نہیں بلکہ زمین پر نظر آتے ہیں 2018کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیار پر عوام کی عدالت میں جائیں گے جہاں پر سرخرو ہوکر کامیابی حاصل کریں گے، انتخابات میں عوام کے ووٹ کی پرچی نیشنل پارٹی کیلئے استعمال ہوگی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی سے ہمکنار ہونگے نیشنل پارٹی کے رہنما جاوید گچکول کے گھر پر حملہ پارٹی کے وال چاکنگ مٹانے خیر مقدمی بینرزجلانے کے واقعہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے جس سے نیشنل پارٹی کے کارکناں کبھی مرغوب نہیں ہونگے نیشنل پارٹی کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو متحد ومنظم ہوکر ناکام بنائیں گے

متعلقہ عنوان :