بندوق کی نوک پر نیشنل پارٹی کو زیر کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیںہوسکتی ،نیشنل پارٹی نے 2013کی سخت ترین حالات میں انتخابات لڑ کر کامیاب ہوئی پنجگور بلوچستان کی سیاست میں اہم زون کی حیثیت رکھتا ہے مگر مخالفیں سیاسی میدان میںنیشنل پارٹی کا مقابلہ کرنیکی بجائے برادر کشی نسلی تعصبات زبان اور قوم قبیلے کی بنیادپر عوام کو تقسیم کرنیکی سازش کی کوشش کررہے ہیں

صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کا شہیدڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کی تیاریوں متعلق اجلاس سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 21:45

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پر نیشنل پارٹی کو زیر کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیںہوسکتی نیشنل پارٹی نے 2013کی سخت ترین حالات میں انتخابات لڑ کر عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کو ترقی کوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں کامیاب ہوئی پنجگور بلوچستان کی سیاست میں ہم زون کی حیثیت رکھتا ہے مگر مخالفیں سیاسی میدان میںنیشنل پارٹی کا مقابلہ کرنے کی بجائے برادر کشی نسلی تعصبات زبان اور قوم قبیلے کی بنیادپر عوام کو تقسیم کرنے کی سازش رچاکر پنجگور کی سیاست کو گندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، نیشنل پارٹی کے رہنما جاویدگچکول کے گھر پر حملہ برادر کشی کوپروان چڑھانے کی کوشش ہے مگر یہ انکی بھول ہے کہ دھونس دھمکی اور بندق کی نوک پر نیشنل پارٹی کے کارکن اپنے سیاسی جدوجہد سے پیچھے ہٹے گے جس گھر میں مخالفیںنے حملہ کردیا سی گھر سے پختہ عزم اور ولولے کے ساتھ ہماری ماؤں بہنوں خواتین ونگ کا قیام لاکر دشمن قوت کو پیغام دیا کہ مردوں کیساتھ ساتھ خواتین بھی اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نیشنل پارٹی تارافیس یونٹ کے زیر اہتمام 19نومبر کو شہیدڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کی تیاریوں کی مناسبت سے چلڈرن پارک پنجگور میں کارنر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ، رکن بلوچستان اسمبلی حاجی محمداسلام بلوچ، بلوچستان وحدت کی خواتین سیکرٹری میڈم طاہرہ خورشید بلوچ ،علاؤ الدین ایڈوکیٹ ، چیئرمین عبدالمالک بلوچ، عقیل پرویز بلوچ اور تاج محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نظر یاتی فکری تعلیم یافتہ سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے جو ہر مشکل حالات میں بلوچ قوم اور بلوچستان کی بقاء اور شناخت کی جنگ لڑ کر بلوچستان کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے بلوچستان اور بلوچ قوم کی جدوجہد ہماری سیاست کا محور ہے جمہوری پرامن سیاسی جدوجہد بلوچستان کی حقیقی جدوجہد سے کسی صورت متصادم نہیں ہے نیشنل پارٹی کی سیاست پڑھا لکھا اور ترقی پسند بلوچستان ہے مقررین نے کہا کہ بندوق دھونس دھمکی سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو بلوچستان کی عوام کی کدمت سے دور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی نیشنل پارٹی کی سیاست ہمیں پرامن سیاسی جدوجہد شائستگی بردباری اور سیاسی کارکنوں کا احترام کا درس دیتی ہیں جو ہم نے سیاست میں رہ کر ہمیشہ مخالفین کی ہر قسم کی بدزبانی غیر سیاسی پن کو برداشت کیا ہے مخالفین نیشنل پارٹی کی مقبولیت کو دیکھ کر حواس باختہ ہوچکے ہیں مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے گزشتہ انتخابات بدترین حالات میں جان ہتھیلی پر دکھ کر عوام کی طاقت سے کامیابی ھاصل کی کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نیشنل پارٹی کو کامیاب نہیں کرایا تھا پنجگور بلوچستان کی سیاست میںہمیشہ ایک اہم سیاسی زون رہاہے جس نے بلوچستان کی سیاست میں ہمیشہ ایک اہم رول پلے کیا نیشنل پارٹی پنجگور کے نوجوانوںپڑھا لکھاطبقہ دانشوروں سیاسی کارکنوں کو پیغام دیتا ہے کہ وہ سیاسی دوکانداروں کی اس سازش کو ناکامی بندیں جو پنجگورکو ایک بار پھر بدامنی کاشکار بناکر تعلیمی اداروں کو بند اور سرکاری اداروں کو اپنے گھر کی لونڈھی بناکر پنجگور کے سیاسی کردار کو داغ دار بنا دیں نیشنل پارٹی کے رہنما جاوید گچکول کے گھر پر حملہ پارٹی کے وال چاکنگ مٹانے خیر مقدمی بینرزجلانے کے واقعہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے جس سے نیشنل پارٹی کے کارکناں کبھی مرغوب نہیں ہونگے مقررین نے کہا کہ 19نومبر کا جلسہ عام بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں اہم رول پلے کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :