کیڈٹ کالج مستونگ میں دوستانہ فٹبال میچ ،فائیو اسٹار کلب اور کیڈٹ کالج مستونگ کے درمیان کھیلا گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:43

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) کیڈٹ کالج مستونگ میں گذشتہ روز دوستانہ فٹبال میچ فائیو اسٹار کلب اور کیڈٹ کالج مستونگ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ریفری کے فرائض عبدالمنان افروز نے سرانجاد دیئے۔ فائیو اسٹار ٹیم کے کوچ منیراحمد اور کیڈٹ کالج مستونگ کے کوچ کیڈٹ جبارشاہ تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا میچ کے پہلے ہاف میں کیڈٹ کالج مستونگ کی ٹیم نے دوگول کئے دوسرے ہاف میں فائیو اسٹار کی ٹیم نے دو گول کرکے میچ برابر کردیا۔

ا س میچ کے آرگنائزر غلام فاروق اور غلام شبیر تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی کیڈٹ کالج مستونگ ک پرنسپل اقبال بنگش اور اعزازی مہمان وائس پرنسپل حاجی جمیل الرحمن تھے۔ اس موقع پر سینئر ہاؤس ماسٹر (سی) پروفیسر یٰسین اور کالج کے تمام اساتذہ اور دیگر اسٹاف موجود تھے۔ میچ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے پرنسپل جاوید اقبال بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج مستونگ میںکھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں جس سے طلباء کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے جو حصول علم کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے ونر ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی اور تمام کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :