سردار عبداللہ خان اچکزئی نے چمن تحصیلدار کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:43

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)سردار عبداللہ خان اچکزئی نے چمن تحصیلدار کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمن کے تحصیلدار کے خالی پوسٹ پر جو سابقہ تحصیلدار حمید زہری کے پرموشن اسسٹنٹ کمشنربننے کے بعد خالی ہوچکا تھا جس پر آج سردار عبداللہ خان اچکزئی نے اپنا چارج سنبھال لیا ہے چمن کے شہریوںنے سردار عبداللہ خان کے چارج سنبھالنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہرکی کہ سردار عبداللہ خان اچکزئی کے چمن تحصیلدار بننے سے علاقے کے مسائل حل ہونگے کیونکہ سردار عبداللہ خان اچکزئی کا تعلق چمن شہر سے ہونے کے ناطے علاقے کے محل وقوع سے بہترین طورپر واقف ہیں ۔