جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کے زیراہتمام 20نومبر کو کوئٹہ میں خواتین وطالبات کا عظیم الشان قومی سیمینار منعقد ہوگا

امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے

جمعہ 17 نومبر 2017 21:43

جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کے زیراہتمام 20نومبر کو کوئٹہ میں خواتین ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ سعید ،یاسمین اچکزئی ،روبینہ علی ،آسمہ قاضی نے کہاکہ 20نومبر کو کوئٹہ میں خواتین وطالبات کا عظیم الشان قومی سیمینار منعقد ہوگا جس میں مختلف طبقہ فکر کی خواتین رہنما خطاب کریں گے سیمینار کی صدارت جماعت اسلامی خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کریگی جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے سیمینار کی تیاریاں جاری ہیں سیمینار سے بلوچستان کے خواتین وطالبات کے مسائل اجاگر کرنے میں مددملیگی ۔

جمعہ کو انہوں نے سیمینار کے سلسلے میں مختلف طبقہ فکر کی خواتین سے ملاقات ودعوت دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان وسائل سے مالا مال ،یہاں کے عوام اسلام وپاکستا ن سے محبت کرنے والے محب دین ووطن غیر ت مند ہیں بدقسمتی سے دیانت دار قیادت وحکومت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل روزبروزبڑھ رہے ہیں منتخب نمائندے بہتر طریقے سے عوام کے مسائل کو اجاگر اور حل کی کوشش اخلاص کیساتھ نہیں کررہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین وطالبات خواتین کے قومی سیمینار میں شرکت کرکے جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان خصوصاًخواتین وطالبات کے مسائل اجاگر کیے ہیں بلوچستان میں جماعت اسلامی خواتین عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں صوبے کے دوردرازعلاقوں میں تعلیمی اداروں کے قیام کیساتھ خدمت ودیانت کیساتھ عوامی جدوجہد کر رہی ہیں خواتین ملک کی ترقی وخوشحالی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی خواتین کا ساتھ دیں 20نومبر جماعت اسلامی کا سیمینار اہمیت کے حامل ہیں انشاء اللہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی خواتین کومنظم وبیدار کرنے میں یہ سیمینار اہم کردار ادا کریگا۔