وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سید غفورشاہ کے اچانک انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

جمعہ 17 نومبر 2017 21:42

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سید غفورشاہ کے اچانک انتقال  پر دلی رنج و غم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری چیرمین میونسپل کمیٹی ہرنائی سید غفورشاہ کی اچانک وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :